<p style="text-align: justify;">رحیم یارخان(أن لائن)ناکہ توڑکرفرارہونے والے ڈاکوؤں اورپولیس میں مقابلہ&rsquo; دونامعلوم ڈاکومارے گئے&rsquo; ساتھی فرار&rsquo; پولیس نے غیرقانونی اسلحہ ڈاکوؤں کے زیراستعمال موٹرسائیکل تحویل میں لے لیا&rsquo; زیراستعمال موٹرسائیکل بھی ڈکیتی شدہ نکلا&rsquo; نعشیں پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل&rsquo;&nbsp; اسسٹنٹ سب انسپکٹرراشدمحمودچک131پی سیم نالا کے نزدیک ناکہ بندی پروموجود تھاکہ دوموٹرسائیکلوں پرسوار6مشکوک افراد کوروکنے کی کوشش کی جوپولیس ناکہ توڑ کرفائرنگ کرتے ہوئے فرارہوگئے&rsquo; تعاقب کرنے پرفائرنگ کے تبادلہ میں دونامعلوم ڈاکومارے گئے&rsquo; جبکہ ساتھی اندھیرے کافائدہ اٹھاتے ہوئے موقع سے فرارہوگئے&rsquo; مارے جانیوالے ڈاکوؤں کے قبضہ سے پسٹل کے علاوہ زیراستعمال موٹرسائیکل نمبریASW6033بھی قبضہ میں لے لیا&rsquo;پڑتال پر زیراستعمال موٹرسائیکل ڈکیتی شدہ نکلا&rsquo; جس کامقدمہ تھانہ عباس نگر میں درج ہے&rsquo; شناخت نہ ہونے پردونوں ڈاکوؤں کی نعشیں پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کرنے کے بعد پولیس نے مارے جانیوالے اورفرارہونے والے ڈاکوؤں کے خلاف قتل&rsquo; اقدام قتل سمیت سنگین دفعات کامقدمہ درج کرکے فرارہونے والے ساتھیوں کی تلاش شروع کردی۔</p>

Leave A Comment