اوکاڑہ : 2 خواتین سمیت 3 منشیات فروش گرفتار، 4 کلو 400 گرام چرس برآمد
<p style="text-align: justify;"> تھانہ طیب سعید شہید پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کامیاب کارروائی کرتے ہوئے دو خواتین سمیت تین ملزمان کو گرفتار کر کے مجموعی طور پر 4 کلو 400 گرام چرس برآمد کر لی۔ایس ایچ او تھانہ طیب سعید شہید نے اپنی ٹیم کے ہمراہ ڈرگ فری پنجاب مہم کے تحت مختلف کارروائیاں کرتے ہوئے ملزمہ سرداراں بی بی کے قبضے سے 1500 گرام چرس، ملزمہ عاصمہ سے 1400 گرام چرس جبکہ ملزم اکرم سے 1500 گرام چرس برآمد کر کے قبضے میں لے لی۔پولیس نے تینوں ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔</p>
Leave A Comment