اوکاڑہ: متعدد ایس ایچ اوز تبد یل
<p style="text-align: justify;">ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اوکاڑہ نے ضلع بھر میں متعدد تھانوں کے ایس ایچ اوز کے تبادلے اور نئی تعیناتیاں کر دی ہیں۔ جاری احکامات کے مطابق عدنان رفیق کو ایس ایچ او تھانہ شیر گڑھ، اعجاز اسلم کو تھانہ منڈی احمد آباد، لیڈی سب انسپکٹر عظمت نسیم کو تھانہ ڈھلیانہ، طاہر بشیر کو تھانہ راوی، ظفر مہار کو تھانہ صدر رینالہ خورد اور حافظ عباس کو ایس ایچ او تھانہ سٹی دیپالپور تعینات کیا گیا ہے۔ اسی طرح جہانزیب حاکم کو ایس ایچ او تھانہ صدر دیپالپور تعینات کر دیا گیا۔ پولیس حکام کے مطابق نئی تعیناتیوں کا مقصد تھانوں کی کارکردگی اور امن و امان کی صورتحال کو مزید بہتر بنانا ہے۔</p>
Leave A Comment