تازہ ترین

<p style="text-align: justify;">رحیم یار خان (أن لائن) بستی جام بہار، گانگا نگر یوسف آباد میں چوتھی سالانہ محفلِ میلادِ مصطفیٰ عقیدت و احترام کے ساتھ منعقد ہوئی، محفل سےممتازرہنما عماد عامر کوریجہ نے&nbsp; خطاب کیا، جبکہ خواجہ گل محمد چشتی نظامی نے خصوصی دعا کروائی۔ معروف نعت خواں جام قربان اظہر گانگا اور محمد وسیم عطاری نے بارگاہِ رسالت ﷺ میں ہدیۂ نعت پیش کیا۔محفل کے بانیان جام اللہ ڈتہ گانگا، ڈاکٹر جام غلام حسین گانگا اور جام زاہد حسین کی کاوشوں کو سراہا گیا۔اس موقع پر سردار اسد خان سولنگی ایڈووکیٹ، جام واحد بخش گانگا، جام اصغر حمیدی گانگا، جام آصف آمین گانگا، جام زاہد انجم گانگا، جام طارق امین گانگا، جام نعمان گانگا، جام نوید گانگا، جام ریحان گانگا اور جام عبدالغفور گانگا سمیت دیگر معززین و اہلِ علاقہ بھی موجود تھے۔</p>

Leave A Comment