<p style="text-align: justify;">رحیم یارخان(أن لائن)تیزرفتاری کے باعث کاربے قابوہوکردرخت سے جاٹکرائی&rsquo; آگ بھڑکنے کے نتیجہ میں بینک منیجرجل کرجاں بحق&rsquo; علاقہ مکینوں نے حادثہ کومشکوک قراردیدیا&rsquo; فیصل بینک لیاقت پوربرانچ کامنیجرسعادت خان لاشاری اپنی کارپر انتہائی تیزرفتاری سے شہر آرہاتھا کہ چک114پی کے نزدیک کاربے قابوہوکردرخت سے جاٹکرائی اورآگ بھڑک اٹھی&rsquo; جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری کار کواپنی لپیٹ میں لے لیا&rsquo; کارمیں سوار بینک منیجرسمیت کارمکمل طورپرجل کرخاکستر ہوگئی&rsquo; اردگرد موجود مقامی افراد نے اپنی مددآپ کے تحت کار میں بھڑکنے والی آگ پر قابوپالیا&rsquo; بعدازاں بینک منیجرکی شناخت ہوجانے پرتحقیقات شروع کردی۔</p>

Leave A Comment