اوکاڑہ : پولیس نے ماہ مئی کی کرائم رپورٹ جاری کر دی
<p style="text-align: justify;">اوکاڑہ (وحید انصاری)پولیس نے ماہ مئی کی کرائم رپورٹ جاری کر دی رپورٹ میں سنگین جرائم میں نمایاں کمی ، امن و امان میں واضح بہتری آئی.</p> <p style="text-align: justify;">ترجمان پولیس کی طرف سے جارہ کردہ پریس ریلیز کے مطابق اوکاڑہ پولیس نے ڈی پی او ڈاکٹر اسد اعجاز ملہی کی کمانڈ میں ماہ مئی میں وارداتوں میں ملوث 9 گینگز کا خاتمہ کیا، گینگز کے 25 ارکان گرفتار کرکے ایک کروڑ 47 لاکھ روپے مالیت کا مال مسروقہ برآمد کیا، ملزمان سے 53 پسٹل ، 5 بندوق ، 3 کلاشنکوف 2 کاربین ،ایک ریوالور اور 144 گولیاں برآمد ، منشیات کے خلاف جاری آپریشن کے دوران 104 ملزمان کو گرفتار کیاگیا . ملزمان سے 33 کلو چرس، 1100 گرام آئس اور افیون 1100 گرام برآمد . 1840 لیٹر شراب ، 230 لیٹر لہن اور 06 چالو بھٹیاں برآمد . اشتہاری و عادی مجرمان کے خلاف بھی موثر کارروائیاں. 511 اشتہاری ملزمان کو گرفتار کیا گیا، سنگین جرائم میں ملوث اے کیٹیگری کے 76 جبکہ بی کیٹیگری کے 435 اشتہاری مجرمان گرفتار ، 32 عدالتی مفروران جبکہ 59 ٹارگیٹڈ آفینڈرز گرفتارکئے . شہر میں ایس او ایس ناکے ، سرچ و کومبنگ آپریشنز اور کرائم پاکٹس پر موثر گشت کو یقینی بنایا گیا.جرائم کے خاتمے کےلیے انٹیلیجنس آپریشنز اور کریک ڈاؤن میں مزید تیزی لائی جائے گی ، ڈی پی او ڈاکٹر اسد اعجاز ملہی کا کہنا تھا کہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا .</p>
Leave A Comment