تازہ ترین

<p style="text-align: justify;">اوکاڑہ (وحید انصاری سے ) تحصیل بار ایسوسی ایشن رینالہ خورد کے زیر اہتمام سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں صوبائی وزیر قانون رانا محمد اقبال خان نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر ارکانِ صوبائی اسمبلی چوہدری غلام رضا ربیرہ، چوہدری جاوید علاؤالدین، ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید، ڈی پی او ڈاکٹر اسد اعجاز ملہی اور وکلا کی بڑی تعداد موجود تھی۔</p> <p style="text-align: justify;">صدر تحصیل بار ایسوسی ایشن رائے محمد اقبال خان نے وکلا برادری کو درپیش مسائل پیش کیے۔ اپنے خطاب میں رانا محمد اقبال خان نے کہا کہ وکلا انصاف، بنیادی حقوق اور جمہوریت کے علمبردار ہیں اور قانون کی بالادستی ہی مضبوط معاشرے کی بنیاد ہے۔ انہوں نے رینالہ بار کے مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے وکلا پر زور دیا کہ وہ دیانت داری اور پیشہ وارانہ ذمہ داری کو اپنی اولین ترجیح بنائیں۔ تقریب کے اختتام پر تحصیل بار ایسوسی ایشن کے عہدیداران نے صوبائی وزیر قانون کو اعزازی شیلڈ پیش کی جبکہ ملکی ترقی، استحکام اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔</p>

Leave A Comment