رحیم یارخان: پاکستان‘سعودی عرب اور ترکیہ کے مابین دفاعی معاہدہ عالم اسلام کے اتحاد کیلئے ایک نئے باب کا آغاز ثابت ہوگا : محبوب خان
<p style="text-align: justify;">رحیم یارخان( أن لائن) پاکستان‘سعودی عرب اور ترکیہ کے مابین دفاعی معاہدہ مسلم دنیا کے اتحاد‘ اجتماعی سلامتی اور باہمی اعتماد کومضبوط بنانے کی جانب اہم قدم ہے‘ یہ دفاعی معاہدہ عالم اسلام کے اتحاد کیلئے ایک نئے باب کا آغاز ثابت ہوگا۔ ان خیالات کااظہار آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن وآل گورنمنٹ ایمپلائزگرینڈالائنس کے ضلعی صدر محبوب خان نے مکہ باہمی دفاعی معاہدہ پر یکجہتی کے اظہارکیلئے نکالی جانیوالی ریلی میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ محبوب خان نے کہا کہ تینوں برادر ممالک کے درمیان اسٹریٹجک اشتراک نہ صرف دفاعی شعبے کو مضبوط کرے گا بلکہ معاشی‘ تجارتی اور سرمایہ کاری کے نئے مواقع بھی پیدا کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے دیرینہ تعلقات میں ترکیہ کی شمولیت ایک مثبت اورمستقبل سازپیش رفت ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ تینوں ممالک کے درمیان بڑھتا ہوا تعاون خطے میں باہمی روابط کے ایک نئے دور کی بنیاد ثابت ہوگا۔</p>
Leave A Comment