<p style="text-align: justify;">رحیم یارخان(أن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر و ایم پی اے چیئرمین اسٹینڈنگ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ کلچر سردار حبیب الرحمان خان گوپانگ کی صدارت میں ان کی رہائش گاہ گوپانگ ہاؤس پر کراچی سانحہ کار ساز کے شہداء کی یاد میں دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کی نظامت کے فرائض ضلعی جنرل سیکرٹری مرشد سعید ناصر نے انجام دیے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سردار حبیب الرحمان خان گوپانگ نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے ملک اور قائم کیلیے جو قربانیاں دیں ہیں ایک لمبی داستان ہے سانحہ کار ساز ایک مثال ہے موجود دور میں سیاست میں جمہوریت کا نام استعمال کرنے والی سیاسی جماعتوں کو اس سے سبق حاصل کرنا چاہیے۔انہون نے کہا کے اس وقت ملک کو اتحاد کی ضرورت ہے فرمانی فساد پیدا کرنے والے نہ ملک اور نہ عوام کے ساتھ ہمدردی رکھتے ہیں پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت نے ہمیشہ ملکی ترقی اور عوام کی خوشحالی کے لیے کام کیا ہے یہی وجہ ہے سیاسی مخالفین&nbsp; جھوٹا پروپیگینڈا کرتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کے پاکستان پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے صدر سابق گورنر پنجاب مخدوم سید احمد محمود نے جس طرح جنوبی پنجاب میں پارٹی کو مضبوط کیا ہے ہمیں بھی دن رات محنت کے کے بھٹو ازم کو گھر گھر پہچانا ہوگا تاکہ آنے والے بلدیاتی اور قومی الیکشن میں کامیابی حاصل کریں اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ملک کے وزیراعظم بن کر ملک کو خوشحالی کی طرف گامزن کریں۔انہوں نے سانحہ کار ساز کراچی کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا۔اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے ضلعی جنرل سیکرٹری مرشد سعید ناصر نے پاکستان پیپلز پارٹی کی جمہوری جہدوجہد اور قائدین و کارکنوں کی قربانیوں پر روشنی ڈالی۔اس موقع پر فاروق عزیز گجر،راجہ خان سولنگی،مرزا امین خان،محمودالحسن،فیاض خان،حسن ہندل،پیٹرجان بھیل،شوکت علی،رانا غیاص احمد،فہد مانک،مخدوم اسد ہاشمی،محمد قاسم،عاشیان علی ودیگر عہدیداران اور کارکنان نے اظہار کیا۔تقریب کے اختتام پر شہداء کے ایصال و ثواب کے لئے دعا کی گئی اور سینکڑوں پارٹی کارکنان کے لئے لنگر کا بھی وسیع انتظام کیا گیا تھا</p>

Leave A Comment