تازہ ترین

<p style="text-align: justify;">رحیم یارخان (أن لائن) نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس نےغیر محفوظ لوڈنگ اور خطرناک مسافر نقل وحمل کرنے والی گاڑیوں کے خلاف دو ہفتے کی خصوصی مہم کا آغاز کر دیا ہے۔ مہم کے دوران غیر مجاز گاڑیوں میں مسافروں کی نقل و حمل، مقررہ گنجائش سے زائد سواریوں، ٹریکٹر ٹرالیوں پر مسافر برداری اور لوہے کی سلاخوں، ٹی آر گارڈرز و دیگر سامان کی غیر محفوظ لوڈنگ کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔</p> <p style="text-align: justify;">ایس پی رانا محمد اسماعیل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی گاڑی میں مقررہ یا قانونی گنجائش سے زائد افراد کو سوار کرنے یا ایسی گاڑی میں مسافروں کو لے جانے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی جو مسافروں کی نقل و حمل کے لیے مجاز نہ ہو۔ اس پابندی کا اطلاق دودھ بردار ٹینکروں، مویشی بردار گاڑیوں، جانوروں سے کھینچی جانے والی گاڑیوں، پبلک سروس گاڑیوں، ڈبل کیبن گاڑیوں، ٹریکٹر ٹرالیوں اور دیگر مال بردار گاڑیوں سمیت تمام متعلقہ گاڑیوں پر بلاامتیاز ہوگا۔</p> <p style="text-align: justify;">حکام نے واضح کیا کہ غیر محفوظ حالت میں پائی جانے والی گاڑیوں کو حفاظتی تقاضے پورے کیے بغیر قومی شاہراہ پر سفر جاری رکھنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس نے تمام ٹرانسپورٹرزکو ہدایت کی کہ ٹریفک قوانین کی پابندی، محفوظ مسافر نقل وحمل اور سامان کی مناسب لوڈنگ یقینی بنائیں تاکہ حادثات کی روک تھام اور قیمتی انسانی جانوں کا تحفظ ممکن بنایا جا سکے۔</p>

Leave A Comment