<p style="text-align: justify;">مرغیاں سپلائی کرنے والی گاڑی کی موٹر سائیکل کو ٹکر. موٹر سائیکل سوار جاں بحق. ریسکیو ذرائع کے مطابق اختر آباد شیرگڑھ روڈ چک نمبر 25/1AL کے قریب مرغیاں سپلائی کرنے والی گاڑی نے بے قابو ہو کر موٹر سائیکل&nbsp; نمبری BNV-200&nbsp; کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار 35 سالہ ساجد محمود جاں بحق ہو گیا. نامعلوم گاڑی کا ڈرائیور حادثہ ہوتے ہی گاڑی سمیت موقع سے فرار ہو گیا. حادثہ کی اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس اور ریسکیو 1122 کی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں پولیس نے حادثہ کی تحقیقات شروع کر دیں جب کہ ریسکیو اہکاروں نے امدادی کاروائیاں کرتے ہوے نعش کو ضروری کارروائی&nbsp; کے بعد ہسپتال منتقل کر دیا گیا</p>

Leave A Comment