تازہ ترین

<p style="text-align: justify;">رحیم یارخان(أن لائن)سندھ پنجاب سرحدی چیک پوسٹ محکمہ خوراک کی پولیس کے ہمراہ کارروائی&lsquo; 1600بیگ آٹا&lsquo;1400بیگ چوکر سندھ سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی&lsquo; قبضہ میں لیکرٹرالرڈرائیورکارروائی کیلئے پولیس کے حوالے کردیئے گئے&lsquo;&nbsp; سندھ پنجاب سرحدی چیک پوسٹ کوٹسبزل پر خفیہ نشاندہی پرپولیس اورمحمکہ خوراک کے عملہ نے چیکنگ کے دوران ٹرالر نمبریTMN-278 سے 1600بیگ آٹآ&lsquo; جبکہ ٹرالر نمبریJI-5502سے 1400بیگ چوکر برآمدکرکے قبضہ میں لے لیا جسے ٹرالر ڈرائیورصادق آبادسے حیدرآبادسندھ لے جارہے تھے&lsquo; ٹرالرڈرائیوروں کوٹرالر وں سمیت حراست میں لیکرکارروائی شروع کردی گئی۔</p>

Leave A Comment