تازہ ترین

<p style="text-align: justify;">اوکاڑہ (وحید انصاری) بائی پاس پر دودھ بردار مزدا گاڑی کی موٹر سائیکل کو ٹکر کے نتیجے میں ایک نوجوان جاں بحق جبکہ دو سگے بھائی شدید زخمی ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق حادثہ چک نمبر 27/2L کے قریب پیش آیا، جہاں دودھ والی مزدا گاڑی (ٹینکر) نے موٹر سائیکل نمبر AZN-6460 کو ٹکر مار دی۔حادثے کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار 17 سالہ محمد رمضان موقع پر جاں بحق ہو گیا، جبکہ اس کے ساتھی دو سگے بھائی 20 سالہ ناصر اور 18 سالہ نذر شدید زخمی ہو گئے۔ تینوں افراد میانچنوں کے رہائشی بتائے جاتے ہیں۔</p> <p style="text-align: justify;">&nbsp;پولیس اور ریسکیو 1122 کی&nbsp; ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں پولیس نے حادثہ کی تحقیقات کرنا شروع کر دی جب کہ ریسکیو اہلکاروں نے امدادی کارروائیاں کرتے ہوئے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کے بعد&nbsp; جاں بحق ہونے والے نوجوان کی نعش اور زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال اوکاڑہ منتقل کر دیا گیا۔ پولیس نے حادثے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں&nbsp;</p>

Leave A Comment