تازہ ترین

<p style="text-align: justify;">رحیم یارخان(أن لائن)دریائے سنداورچناب کے کٹاؤنے نواحی بستیوں میں تباہی مچادی&rsquo; جھونپڑیاں کچے مکانات دریابرد&rsquo; 100فٹ سے زائداراضی دریائی کٹاؤکاشکار&rsquo;علاقہ متاثرین نقل مکانی پرمجبور&rsquo; دریائے سندھ وچناب کے کٹاؤ کے باعث موضع بیٹ پرارہ&rsquo; بستی غلام حسین ملانہ&rsquo; موضع بیٹ دیوان&rsquo; بستی ملک ہزارو&rsquo; بیٹ چوہان بستی جام وڈا&rsquo; موضع میر محمد&rsquo; بستی ملک شبیرمہا&rsquo;بیٹ اللہ وسایا&rsquo; بری طرح متاثر ہوئے ہیں ان علاقوں میں جانوروں کے لئے بنائی گئی جھونپڑیاں اورکچی کوٹھیاں دریابرد ہوچکی ہیں جبکہ کٹاؤکے باعث100فٹ سے زائداراضی دریاکے نظرہوچکی ہیں&rsquo;متاثرین کے مطابق دریائی کٹاؤسے بچاؤکیلئے خاطرخواہ اقدامات نہ کیئے گئے ہیں جبکہ ان علاقوں کے رہائشی متاثرین نقل مکانی پر مجبورہیں</p>

Leave A Comment