تازہ ترین

<p>رحیم یارخان(أن لائن)بدعنوانی&lsquo;نااہلی اوربدسلوکی کے الزامات پر رحیم یارخان میں تعینات سول ڈیفنس آفیسر اور چیف انسٹرکٹرکو90دن کیلئے معطل کردیاگیا&lsquo; ڈائریکٹوریٹ آف سول ڈیفنس لاہوررپورٹ کرنے کی ہدایت&lsquo; تفصیل کے مطابق وزیراعلی پنجاب کی ہدایت پرکرپشن اوربدعنوانی میں ملوث داخلی احتساب پر چیف سیکرٹری پنجاب کی ہدایت پربدعنوانی&lsquo; نااہلی اوربدسلوکی میں ملوث ڈسٹرکٹ سول ڈیفنس آفیسرشکیب احمداور چیف انسٹرکٹر عقیل گل کو90روز کیلئے معطل کرنے کے بعدنوٹی فکیشن جاری کردیاگیا&lsquo; دونوں کوفوری طورپرڈائریکٹوریٹ آف سول ڈیفنس لاہوررپورٹ کرنے کے احکامات جاری کردیئے گئے&lsquo; واضح رہے کہ پنجاب بھر میں تعینات 31سول ڈیفنس افسران واہلکاروں کومعطل کیاگیاہے</p>

Leave A Comment