اوکاڑہ میٹرک پوزیشن ہولڈرز کے اعزاز میں پروقار تقریب
<p style="text-align: justify;"> گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول میں میٹرک کے پوزیشن ہولڈرز طلباء و طالبات کے اعزاز میں پروقار تقریب منعقد ہوئی، جس میں ڈپٹی کمشنر محمد اکرام ملک نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ پوزیشن ہولڈرز کو طالبات نے بینڈ باجے کے ساتھ سلامی دی۔ تقریب میں چیف ایگزیکٹو ایجوکیشن محمد یوسف کی جانب سے پوزیشن ہولڈرز طلباء و طالبات اور اساتذہ میں اعزازی شیلڈز و سرٹیفکیٹس تقسیم کیے گئے۔ ڈی ای او سیکنڈری جمیل رضوی نے کہا کہ نمایاں کامیابی حاصل کرنے والے طلباء و طالبات ملک و قوم کا قیمتی اثاثہ ہیں۔ڈپٹی کمشنر محمد اکرام ملک نے کہا کہ سرکاری سکولوں کے طلباء کی شاندار کامیابی ان کی بے پناہ صلاحیتوں کا ثبوت ہے۔ تقریب میں اساتذہ، طلباء اور والدین کی کثیر تعداد نے شرکت کی جبکہ پوزیشن ہولڈرز اور اساتذہ کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔</p>
Leave A Comment