تازہ ترین

<p style="text-align: justify;">رحیم یارخان(أن لائن)ناکے توڑکرفرارہونے والے ڈاکوؤں اورپولیس میں مقابلہ&rsquo; دوڈاکوزخمی حالت میںٖ پکڑے گئے&rsquo;ساتھی اندھیرے کافائدہ اٹھاتے ہوئے فرار&rsquo; پکڑے جانیوالے ڈاکوپولیس ریکارڈ یافتہ نکلے&rsquo; ایک کاتعلق بین الاضلاعی گروہ سے ہے نگرانی میں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل&rsquo;&nbsp; اسسٹنٹ سب انسپکٹراتحاد ٹاؤن کچہ صادق آبادروڈ ناکہ بندی پرموجودتھاکہ موٹرسائیکل پرسواردومشکوک افراد کوروکنے کی کوشش کی جوپولیس ناکہ توڑکرفرارہونے کے دوران موٹرسائیکل پھسل جانے کے باعث سڑک پرجاگرے اورجان سے ماردینے کیلئے تعاقب میں آنیوالے اسسٹنٹ سب انسپکٹرسمیت اہلکاروں پرفائرنگ شروع کردی&rsquo; جوابی فائرنگ کے نتیجہ میں صادق آبادکارہائشی سجادعرف دل خان جوکہ بین الاضلاعی ڈکیت گینگ کا رکن ہے جوپولیس کوڈکیتی چوری سمیت متعدد سنگین مقدمات کاریکارڈ یافتہ ہے پکڑاگیا&rsquo; جس کے قبضہ سے پولیس نے غیرقانونی اسلحہ برآمدکرلیاجبکہ ساتھی اندھرے کافائدہ اٹھاتے ہوئے فرارہوگیا&rsquo; جس کی تلاش کیلئے پولیس نے علاقہ بھرکی ناکہ بندی کررکھی ہے</p> <p style="text-align: justify;">دوسرا پولیس مقابلہ پائیاں والاپل نہرکنارا صادق برانچ پرپیش آیا جہاں ناکہ توڑکرفائرنگ کرتے ہوئے فرارہونے والے موٹرسائیکل سوارڈاکو پولیس کی جوابی فائرنگ کے نتیجہ میں پولیس کو37سے زائدمقدمات کاریکارڈیافتہ ڈاکو اشرف عرف اچھی زخمی حالت میں پکڑاگیا&rsquo; جس کے قبضہ سے پولیس نے غیرقانونی اسلحہ موٹرسائیکل برآمدکرلیاجبکہ ساتھی فرارہونے میں کامیاب ہوگیا&rsquo; پولیس نے گرفتاراورفرارہونے والے ڈاکوؤں کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرکے فرارہونے والے ڈاکوؤں کی تلاش شروع کردی۔</p>

Leave A Comment