<p style="text-align: justify;">&nbsp;راوی روڈ پر ایم سی بی چوک کے قریب بیوٹی سیلون پروڈکٹس کی دکان میں آگ لگنے سے تقریباً 3 لاکھ روپے مالیت کا سامان جل گیا، جبکہ ریسکیو 1122 کی بروقت کارروائی سے 50 لاکھ روپے مالیت کی مصنوعات کو محفوظ کر لیا گیا۔</p> <p style="text-align: justify;">ریسکیو ذرائع کے مطابق اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔ فائر فائٹرز نے حفاظتی آلات کی مدد سے دکان میں داخل ہو کر آگ بجھانے کا آپریشن شروع کیا اور پیشہ ورانہ مہارت سے کچھ ہی دیر میں آگ پر قابو پا لیا۔ بعد ازاں کولنگ کا عمل بھی مکمل کر لیا گیا۔ریسکیو کے بروقت اقدام پر آس پاس کی دوکانوں کو بھی محفوظ کیا . ابتدائی طور پر آگ لگنے کی وجہ شارٹ سرکٹ بتائی جا رہی ہے</p>

Leave A Comment