تازہ ترین

<p style="text-align: justify;">رحیم یارخان(أن لائن)ناکہ توڑکرفرارہونے والے موٹرسائیکل سوار ڈاکوؤں اور سی سی ڈی پولیس میں مقابلہ&lsquo; ایک ڈاکوماراگیا&lsquo; ساتھی فرار&lsquo; شناخت نہ ہونے مارے جانیوالے ڈاکوکی نعش پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردی گئی.</p> <p style="text-align: justify;">&nbsp;&nbsp; سی سی ڈی سب انسپکٹرمحمدعلی چک55پی سیم نالا کے نزدیک ناکہ بندی پرموجودتھا کہ موٹرسائیکل پرسوار دومشکوک افراد کوٹارچ کی روشنی میں روکنے کی کوشش جوپولیس ناکہ توڑکرفائرنگ کرتے ہوئے موقع سے فرارہوگئے&lsquo; تاہم تعاقب کرنے اورجوابی فائرنگ کے نتیجہ میں ایک ڈاکوماراگیاساتھی اندھیرے کافائدہ اٹھاتے ہوئے فرارہونے میں کامیاب ہوگیا&lsquo; مارے جانیوالے ڈاکوکی شناخت نہ ہونے پرسی سی ڈی پولیس نے نعش پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کرنے کے بعد فرارہونے والے ساتھی کی تلاش شروع کردی۔</p>

Leave A Comment