رحیم یارخان :بیٹی کو مار ڈالنے کی پولیس کو جھوٹی اطلاع ، کاروائی شروع
<p style="text-align: justify;">رحیم یارخان(أن لائن )والدہ نے مبینہ طور پر 16سالہ بیمار بیٹی کا گلا دبا کر موت کے گھاٹ اتاردیا‘ پڑتال پر مقتولہ کی موت بیماری سے واقع ہونے کی تصدیق‘کالر نے مبینہ طور پر دھوکہ دہی کیلئے پکار پر اطلاع دی۔ بستی مرید خان کوٹلہ ماہی کے رہائشی کلیم اللہ نے پولیس پکار پر دی جانیوالی اپنی اطلاع میں بیان کیا کہ اس کی 16سالہ بھانجی فرح کو مبینہ طور پر اس کی والدہ شکیلہ بی بی نے گلا دباکر قتل کردیا ہے۔اطلاع ملنے پر پولیس نفری موقع پر پہنچی کہ فرح عرصہ سے بیمار تھی جس کا علاج ہسپتال میں جاری تھا تاہم علالت کے باعث فرح بی بی کی موت واقع ہوگئی۔</p> <p style="text-align: justify;">کالر نے بغیرتصدیق کئے دھوکہ دینے کیلئے پکار 15پر اطلاع دی جس پر پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی۔</p>
Leave A Comment