اوکاڑہ: پٹرول کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنانے کیلئے ضلعی انتظامیہ متحرک. پیٹرول پمپوں کی چیکنگ
<p style="text-align: justify;">.ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ نے ضلع بھر میں پٹرولیم مصنوعات کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے کارروائیاں تیز کر دیں۔ ضلعی افسران نے متعدد پٹرول پمپس کا دورہ کرکے پٹرولیم مصنوعات کی فروخت، دستیاب سٹاک اور مقررہ قیمتوں کا جائزہ لیا۔</p> <p style="text-align: justify;">اس موقع پر افسران نے واضح کیا کہ ضلع بھر میں پٹرول کا مناسب سٹاک موجود ہے اور عوام کو مقررہ قیمتوں پر پٹرولیم مصنوعات کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے۔ ضلعی انتظامیہ نے پٹرول کی مصنوعی قلت اور ذخیرہ اندوزی میں ملوث پمپ مالکان کے خلاف سخت کارروائی کا انتباہ دیتے ہوئے کہا کہ کسی کو عوام کیلئے مشکلات پیدا کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔</p>
Leave A Comment