رحیم یار خان : سانحہ کچہ ماچھکہ کے 12 شہداء کی برسی عقیدت و احترام سے منائی گئی
<p style="text-align: justify;">رحیم یار خان (أن لائن) سانحہ کچہ ماچھکہ کے 12 شہداء کی برسی عقیدت و احترام سے منائی گئی، شہداء کے 14 قاتل ڈاکو انجام کو پہنچ چکے پولیس افسران کی ورثاء کے ہمراہ قبور پر حاضری سلامی پیش کی گئی۔</p> <p style="text-align: justify;">سال 2024 کے دوران 22 اگست کے روز کچہ کے ڈاکوؤں نے ڈیوٹی سے واپس آنے والے پولیس اہلکاروں کی گاڑی خراب ہونے پر ان پر بزدلانہ حملہ کیا جس میں پولیس اہلکاروں نے دستیاب اسلحہ کے ساتھ درجنوں ڈاکوؤں کا کئی گھنٹوں تک جرات، بہادری اور بے جگری سے مقابلہ کیا اس دوران بارہ پولیس اہلکار جن میں ہیڈ کانسٹیبل نذر عباس، کانسٹیبلان ساجد، راشد، زاہد، احمد، عمران، اجے رام، بیرم رام، راجہ کنول، انس عبداللہ اور منیر لانگری فائرنگ کی زد میں آکر جام شہادت نوش کر گئے، ڈی پی او عرفان علی سموں کی تعیناتی کے بعد ان شہداء کے چودہ قاتل ڈاکو اپنے انجام کو پہنچے, برسی کے موقع پر ضلع کے مختلف علاقوں میں شہداء کی قبور پر پولیس افسران چاق و چوبند دستوں اور ورثاء کے ہمراہ پہنچے پھولوں کی چادریں چڑھائیں، گل پاشی کی، سلامی پیش کی اور فاتحہ خوانی کے بعد ورثاء کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے تحائف پیش کر کے ان کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا گیا۔</p>
Leave A Comment