تازہ ترین

<p style="text-align: justify;">رحیم یارخان(أن لائن ) پاسکو سینٹر سے سرکاری گندم کی مبینہ چوری&lsquo;خفیہ نشاندہی پرپولیس نے 400 بوریاں گندم دو ٹرالیوں سمیت برآمد کرلیں۔ چک 112 ون ایل پاسکو سینٹر کا انچارج محمد علی خود سرکاری گندم چوری کرتے پکڑا گیا۔ پاسکو سینٹر انچارج محمد علی اور ٹھیکیدار عبدالستار موقع پر گرفتارکرکے پاسکوسینٹر انچارج محمد علی کوایف آئی اے کے حوالے کردیا گیا جبکہ ٹھیکیدار عبدالستار کو پولیس نے حراست میں لینے کے بعد چھوڑ دیا۔</p> <p style="text-align: justify;">پولیس ترجمان کے مطابق پاسکو سینٹر سے سرکاری گندم رات کے وقت رحیم یار خان کی طرف لے جائی جا رہی تھی کہ خفیہ نشاندہی پر کارروائی کرتے ہوئے سرکاری گندم کوتحویل میں لے لیاگیا۔ برآمد گندم سرکاری ملکیت ہے&lsquo; افسران کے حکم پر مزید کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔</p>

Leave A Comment