اوکاڑہ : پولیس کی 2026 کے پہلے چھ ماہ میں جرائم کے خلاف نمایاں کامیابیاں , 56 فیصد کمی ریکارڈ
<p style="text-align: justify;"> پولیس نے سال 2026 کے پہلے چھ ماہ میں جرائم کے خلاف نمایاں کامیابیاں حاصل کرتے ہوئے سنگین جرائم میں مجموعی طور پر 56 فیصد کمی ریکارڈ کی ہے۔ ڈی پی او اوکاڑہ ڈاکٹر اسد اعجاز ملہی نے جنوری تا جون 2026 کی کارکردگی کا گزشتہ سال کے اسی عرصے سے تقابلی جائزہ پیش کرتے ہوئے بتایا کہ مؤثر حکمت عملی، انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز، سخت قانونی کارروائی اور عوامی تعاون کے باعث جرائم میں نمایاں کمی ممکن ہوئی۔ قتل کے مقدمات 43 سے کم ہو کر 36 رہ گئے، اقدام قتل میں 58 فیصد، ڈکیتی و رابری میں 59 فیصد، وہیکل سنیچنگ میں 64 فیصد، موٹر سائیکل چوری میں 49.6 فیصد جبکہ نقب زنی کے مقدمات میں 48 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔</p> <p style="text-align: justify;"> پولیس نے کارروائیوں کے دوران 2041 اشتہاری ملزمان، 395 عدالتی مفروران اور 498 ٹارگیٹڈ آفینڈرز کو گرفتار کیا، جبکہ 70 خطرناک گینگز کا خاتمہ کرکے 195 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ کارروائیوں میں 6 کروڑ 34 لاکھ روپے مالیت کا مسروقہ سامان برآمد کرکے اصل مالکان کے حوالے کیا گیا۔منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران 197 کلو گرام چرس، 8.32 کلو گرام آئس، 2.8 کلو گرام افیون، 1.1 کلو گرام ہیروئن اور 11 ہزار 271 لیٹر شراب برآمد کی گئی، جبکہ غیر قانونی اسلحہ کے خلاف بھی مؤثر کارروائیاں عمل میں لائی گئیں۔پولیس عوام کے جان و مال کے تحفظ، جرائم کے خاتمے اور قانون کی بالادستی کے لیے بھرپور عزم کے ساتھ فرائض انجام دے رہی ہے اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں آئندہ بھی جاری رہیں گی۔</p>
Leave A Comment