تازہ ترین

<p>رحیم یارخان(أن لائن)تیزرفتارپھٹہ رکشہ اچانک سڑک پرآجانیوالے کتے کوبچاتے ہوئے بے قابوہوکرالٹ گیا&rsquo;پھٹہ رکشہ موٹرسائیکل میں تصادم&rsquo; 2جاں بحق&rsquo; دوشدیدزخمی&rsquo;زخمی طبی امدا د کیلئے ہسپتال منتقل&rsquo;&nbsp; سنجرپورکارہائشی35سالہ گل حسن اپنے ساتھیوں 40سالہ غلام قادراور25سالہ احسن کے ہمراہ پھٹہ رکشہ پر روزگارکے سلسلہ میں تیزرفتاری سے جارہاتھاکہ سنجرپوربائی پاس کے نزدیک اچانک کتاسامنے آجانے پرپھٹہ رکشہ بے قابو ہوکر الٹ گیاجس کے نتیجہ میں35سالہ گل حسن زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پرہی دم توڑگیاجبکہ 40سالہ غلام قادراور25سالہ احسن زخمی ہوگئے جنہیں ریسکیو کی مددسے طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیاگیاجہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔جبکہ دوسراحادثہ باغ وبہارروڈ چک103/1Lکے نزدیک پیس آیاجہاں تیزرفتارپھٹہ رکشہ سامنے سے آنیوالے موٹرسائیکل سے دھماکہ سے ٹکراگیاجس کے نتجہ میں موٹرسائیکل سوار اکبررام زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پرہی دم توڑگیا۔</p>

Leave A Comment