تازہ ترین

<p style="text-align: justify;">ناکہ بندی توڑکرفرارہونے والے موٹرسائیکل سوارڈاکوؤں کی پولیس پرجان سے ماردینے کیلئے فائرنگ&lsquo;جوابی کارروائی کے دوران ایک ڈاکوماراگیا&lsquo; تین ساتھی اندھیرے کافائدہ اٹھاتے ہوئے موقع سے فرار&lsquo; پولیس نے مارے جانیوالے ڈاکوسے7mm رائفل برآمدکرکے فرارہونے والے ساتھیون کی تلاش شروع کردی</p> <p style="text-align: justify;">&nbsp;سب انسپکٹرمحمدعاصم نفری کے ہمراہ گنداکھوہ مریدخان سرائی روڈ پرموجودتھاکہ اسی دوران دوموٹرسائیکلوں پرسوارچارمشکوک افراد کوروکنے کی کوشش کی جوپولیس ناکہ بندی توڑکرفائرنگ کرتے ہوئے موقع سے فرارہوگئے&lsquo; تاہم تعاقب کرنے اورجوابی فائرنگ کے نتیجہ میں ایک ڈاکوماراگیاتین ساتھی اندھیرے کافائدہ اٹھاتے ہوئے فرارہوگئے&lsquo; شناخت نہ ہونے پرمارے جانیوالے ڈاکوکی نعش تحویل میں ہسپتال منتقل کرنے کے بعد مقدمہ درج کرکے فرارہونے والے ڈاکوؤں کی تلاش شروع کردی۔</p>

Leave A Comment