تازہ ترین

<p style="text-align: justify;">رحیم یارخان(أن لائن)گھریلوناچاقی اورگھرسے دور تعیناتی سے دلبرداشتہ لیڈی پولیس کانسٹیبل کااقدام خودکشی&rsquo; تشویشناک حالت میں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل&rsquo; تھانہ اسلام گڑھ میں بطوروائرلیس آپریٹرتعینات لیڈی کانسٹیبل صباء کنول نے ڈیوٹی کے دوران آپریٹرڈسٹرکٹ پولیس آفیسرکو اطلاع دی کہ اس نے گھریلوناچاقی اور گھرسے دور تعیناتی سے دلبرداشتہ ہوکر زندگی کاخاتمہ کرنے کیلئے بھاری مقدارمیں خواب آورگولیاں کھالی ہیں اس کا تھانہ اسلام گڑھ سے گھرکے نزدیکی تھانہ میں تعیناتی کردی جائے&rsquo; اطلاع ملتے ہی تھانہ میں موجود پولیس افسران کے پوچھنے پرلیڈی کانسٹیبل نے بتایاکہ وہ اپنے گھرسے بھاری مقدارمیں خواب آورگولیاں کھا کرڈیوٹی پرآئی تھی جسے فوری طورپر طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیاگیاجہاں حالت خطرے سے باہربیان کی جارہی ہے جبکہ پولیس نے تھانہ اسلام گڑھ نے اقدام خودکشی کرنے پروائرلیس لیڈی پولیس آفیسرکے خلاف رپٹ درج کرلی۔</p>

Leave A Comment