اوکاڑہ : ڈی پی او اور ڈپٹی کمشنرکا مرکزی امام بارگاہ ایوان حسین ایف بلاک. حجرہ شاہ مقیم . اور شیرگڑھ کےعاشورہ جلوس کے روٹ کا معائنہ
<p style="text-align: justify;">ڈی پی او نے ڈپٹی کمشنر کے ہمراہ مرکزی امام بارگاہ ایوان حسین ایف بلاک. حجرہ شاہ مقیم . اور شیرگڑھ کےعاشورہ جلوس کے روٹ کا معائنہ کیا. ڈی پی او اور ڈپٹی کمشنر نے عاشورہ کے مرکزی جلوس کے سکیورٹی انتظامات کا تفصیلی معائنہ کیا. اس موقع پر منتظمین مجالس و جلوس ، امن کمیٹی نمائندگان ، تاجر برادری بھی ہمراہ موجود تھے مرکزی جلوس روٹ پر فول پروف سکیورٹی انتظامات کو یقینی بنایا جائے گا ، علماء، منتظمین جلوس اور امن کمیٹیوں کے تعاون سے امن و امان برقرار رکھا جائے گا ، ڈی پی او اور ڈپٹی کمشنر نے حجرہ شاہ مقیم اور شیرگڑھ کے عاشورہ کے جلوس کے روٹ کا معائنہ کیا . ان کا کہنا تھا کہ محرم الحرام کے دوران کسی بھی شرپسند عنصر کو امن خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی ،پولیس کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے پولیس اہلکاروں کی جدید خطوط پر ٹریننگ جاری سیف سٹی اور جدید نگرانی نظام کے ذریعے جلوس روٹس کی مسلسل مانیٹرنگ جاری رہے گی ، امن وامان کے قیام کے لئے تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لائے جائیں گے</p>
Leave A Comment