اوکاڑہ : ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید کا زیرِ تعمیر فوڈ سٹریٹ کا دورہ، جلد تکمیل اور معیار پر سمجھوتہ نہ کرنے کی ہدایت
<p style="text-align: justify;">ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید نے زیرِ تعمیر جدید فوڈ سٹریٹ کا دورہ کر کے جاری ترقیاتی کاموں کا تفصیلی جائزہ لیا۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل احمد سلیم چشتی سمیت دیگر افسران اور انجینیئرز بھی موجود تھے۔</p> <p style="text-align: justify;">ڈپٹی کمشنر نے شہریوں کو بہترین تفریحی متبادل فراہم کرنے کے لیے فوڈ سٹریٹ کو جلد مکمل کرنے کا حکم دیا اور جاری ترقیاتی کاموں کی مسلسل مانیٹرنگ کی ہدایت کی۔ ترقیاتی کاموں کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ فوڈ سٹریٹ کی تکمیل میں خوبصورتی کا خاص خیال رکھا جائے تاکہ عوام کو تفریح کے ساتھ خوبصورت ماحول فراہم کر کے بہترین تحفہ دیا جا سکے۔ فوڈ سٹریٹ کی جلد تکمیل سے مقامی کاروبار اور عوامی تفریح دونوں کو فروغ ملے گا۔</p>
Leave A Comment