تازہ ترین

<p style="text-align: justify;">رحیم یار خان(أن لائن) چھ سالہ بچی کے قتل پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا رحیم یارخان کی چھ سالہ&nbsp; بچی کے قتل کا نوٹس پولیس سے رپورٹ طلب پولیس&nbsp;نواحی علاقےتھانہ شیدانی کی حدود میں چھ سالہ بچی کے بہیمانہ قتل کے واقعے پر پولیس نے رپورٹ طلب&nbsp; ویمن پروٹکشن اتھارٹی کی چیئرپرسن حناء پرویز بٹ کو بھجوائی گئی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ واقعے میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔حناء پرویز بٹ کے مطابق ابتدائی میڈیکل رپورٹ سے ظاہر ہوتا ہے کہ ملزم نے بچی کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں، جبکہ فرانزک اور پوسٹ مارٹم کی حتمی رپورٹس کی روشنی میں مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے ہدایت کی ہے کہ متاثرہ خاندان کو ہر ممکن انصاف فراہم کیا جائے اور ملزم کو قانون کے مطابق سخت سزا دلانے کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جائیں۔</p>

Leave A Comment