رحیم یارخان : ٹریفک حادثات
<p style="text-align: center;"><strong>رحیم یارخان(أن لائن)قومی شاہراہ پر مزدا ٹرک کی ٹکرلگنے سے سڑک پرگرنے والے دو موٹرسائیکل سواروں کو ٹرالر نے کچل ڈالا’ تیزرفتاری کے باعث کاروں میں تصادم’ 2جان بحق’8زخمی’ زخمی طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل</strong></p> <p style="text-align: justify;">پہلاحادثہ غوث پورماچھیاں کا رہائشی 24سالہ عمران احمد اپنے 26ساتھی نوید کے ہمراہ موٹرسائیکل پرقومی شاہراہ پرکام کے سلسلہ میں جارہاتھا کہ فتح پور کمال کے نزدیک مزدا ٹرک کی ٹکر لگنے سے دونوں موٹرسائیکل سوار بے قابو ہوکر سڑک پرجاگرے جنہیں پیچھے سے آنیوالے ٹرالرنمبری JU4751 نے کچل ڈالا جس کے نتیجہ میں عمران اورنوید زخموں کی تاب نہ لاتے موقع پر ہی دم توڑگئے ٹرالرڈرائیور ٹرالرموقع پرچھوڑکرفرارہوگیا۔</p> <p style="text-align: justify;">دوسرا حادثہ منٹھارروڈ پر پیش آیاجہاں تیزرفتاری کے باعث بے قابودوکاریں دھماکہ سے ٹکراگئیں جس کے نتیجہ میں چک238پی کے رہائشی 25سالہ آصف’ 20سالہ علی گوہر’ 30سالہ غلام حسین’ 6سالہ عبدالمجید’16سالہ شیرا’18سالہ کامران اوربیگڑھ گڑھی کی رہائشی زینب اوربشری ندیم زخمی ہوگئے جنہیں فوری طورپر ریسکیو کی مددسے طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیاگیاجہاں انہیں طبی امدادفراہم کی جارہی ہے۔</p>
Leave A Comment