رحیم یارخان:ایم ڈی واسا کا میٹ دی پریس سے خطاب
<p style="text-align: justify;">رحیم یارخان (بیورو رپورٹ)ایم ڈی واسا مہر محمد اسد اللہ نے میٹ دی پریس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملتان کے بعد جنوبی پنجاب کا دوسرا سب سے بڑا واسا رحیم یار خان میں فعال ہے، جو شہر میں پانی کی فراہمی اور نکاسی آب کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے دن رات مصروفِ عمل ہے۔ اس موقع پر واسا کے افسران ڈپٹی ڈائریکٹر ریونیو عامر نوید، اسسٹنٹ ڈائریکٹرز انجینئرنگ اسد غفار، رائے فضل حق، سب ڈویژنل آفیسر اسد اللہ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ریکوری عبدالمالک اور چیف سینیٹری انسپکٹر زبیر نیاز کانجو بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔</p> <p style="text-align: justify;">ایم ڈی واسا مہر محمد اسد اللہ نے بتایا کہ رحیم یار خان واسا کے پاس تقریباً 746 کلومیٹر طویل سیوریج نیٹ ورک موجود ہے۔ شہر بھر میں مین ہولز کی کل تعداد 42,800 ہے، جبکہ 19 ڈسپوزل اسٹیشنز اور واٹر سپلائی کے لیے 15 ٹیوب ویلز کام کر رہے ہیں۔ شہر کے غیر سیر شدہ (Unserved) علاقوں کو کور کرنے اور پرانے 1960 اور 1980 کی دہائی کے بوسیدہ سیور سسٹم کو تبدیل کرنے کے لیے حکومت کو 21 ارب روپے کا پراجیکٹ دیا گیا ہے، جو اس وقت پائپ لائن میں ہے۔ ایم ڈی واسا نے بتایا کہ پتن منارہ روڈ اور نیازی کالونی ڈسپوزل سمیت شہر کے مختلف حصوں میں کرون فیلیر اور نکاسی آب کے سنگین مسائل سے نمٹنے کے لیے 650 ملین روپے مالیت کی تین اہم اسکیمیں کابینہ سے منظور ہو چکی ہیں، جن کے فنڈز کے اجرا کے لیے لکھ دیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ شہریوں کی سہولت کے لیے کمپلینٹ سینٹر ہیلپ لائن 1334فعال ہے، جہاں واٹر سپلائی اور سیوریج سے متعلق شکایات درج کی جاتی ہیں اور ترجیحی بنیادوں پر ان کا ازالہ کیا جاتا ہے۔ ایم ڈی واسا نے بتایا کہ وہ روزانہ صبح 6 سے 8 بجے تک خود فیلڈ کا دورہ کرتے ہیں، جبکہ فیس بک اور ٹک ٹاک سمیت سوشل میڈیا پر موصول ہونے والی شکایات اور مسائل کا بھی ذاتی طور پر جائزہ لے کر فوری حل یقینی بناتے ہیں. اس موقع پر ایم ڈی واسا مہر محمد اسد اللہ اور ڈپٹی ڈائریکٹر ریونیو عامر نوید نے صحافیوں کے سوالات کے تفصیلی جوابات بھی دیئے۔ اس موقع پر صحافیوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔<br />اس موقع پر واسا کے افسران ڈپٹی ڈائریکٹر ریونیو عامر نوید، اسسٹنٹ ڈائریکٹرز انجینئرنگ اسد غفار، رائے فضل حق، سب ڈویژنل آفیسر اسد اللہ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ریکوری عبدالمالک اور چیف سینیٹری انسپکٹر زبیر نیاز کانجو بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔</p>
Leave A Comment