تازہ ترین

<p style="text-align: justify;">اوکاڑہ (وحید انصاری)&nbsp; گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 14 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ پولیس ترجمان کے مطابق کارروائیوں کے دوران چور گینگ کے 3 ملزمان کو گرفتار کرکے 17 لاکھ روپے مالیت کا مالِ مسروقہ برآمد کیا گیا، جبکہ 5 اشتہاری مجرمان اور ایک عدالتی مفرور بھی پولیس کے ہاتھ لگ گیا۔پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 4 ملزمان کو گرفتار کرکے 4 کلوگرام سے زائد چرس اور 30 لیٹر شراب برآمد کرلی۔ غیر قانونی اسلحہ رکھنے والے ایک ملزم کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے پسٹل اور 2 گولیاں بھی برآمد کی گئیں۔</p> <p style="text-align: justify;">پولیس ترجمان کے مطابق سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ مزید تیز کر دیا گیا ہے، جبکہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی جاری رہے گی</p>

Leave A Comment