تازہ ترین

رحیم یارخان(أن لائن)مسافرکوچ تیزرفتاری کے باعث اوورٹیک کرنے کے دوران کچرے سے لوڈٹریکٹرٹرالی سے ٹکراکردوکان میں جاگھسی’ سڑک کراس کرنے والے معمرشخص کو نامعلوم تیزرفتارگاڑی نے کچل ڈالا’ موٹرسائیکل اور پھٹہ رکشہ میں تصادم’ موٹرسائیکل ٹکراگئے’ چارجاں بحق’ پانچ شدیدزخمی ’زخمی طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل’

پہلاحادثہ واہی جمن شاہ کے نزدیک کوچ تیزرفتاری کے باعث اوورٹیک کرنے کے دوران سامنے سے آنیوالی کچرے سے بھری ٹریکٹرٹرالی سے ٹکرا کردوکان میں جاگھسی جس کے میں کوچ میں سوارگن مین ایاز’ بس ہوسٹس روبی ’ مسافر فداحسین’ شعیب اومنزہ شعیب زخمی ہوگئے جنہیں ریسکیو کی مددسے طبی امدا کیلئے ہسپتال منتقل کردیاگیاجہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے

’دوسراحادثہ شہری 70سالہ صغیراحمد کے ساتھ پیش آیاجسے سڑک کراس کرنے کے دوران نامعلوم تیزارفتارگاڑی نے کچل ڈال جسے شدیدزخمی حالت میں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیاگیاجہاں صغیراحمد طبی امداد کے باوجودجانبرنہ ہوپایاورزخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑگیا۔

تیسراحادثہ رانجھے خاں کے رہائشی 40سالہ حمزہ کے ساتھ پیش آیا جواپنی موٹرسائیکل پرروزگارکے سلسلہ میں جارہاتھاکہ تیرفتاری کے باعث موٹرسائیکل پھٹہ رکشہ سے ٹکراگیا’ شدیدزخمی ہوجانے پر40سالہ حمزہ کوطبی امدادکیلئے ہسپتال منتقل کیاجہان 40سالہ حمزہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑگیا۔

چوتھا اورپانچواں حادثہ صادق آباد کے رہائشی55سالہ عبدالرشید اوررحیم یارخان کے رہائشی30سالہ زاہد کے ساتھ پیش ایاجنہیں موٹرسائیکلوں کے تصادم میں شدیدزخمی ہوجانے پرورثاء نے طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیاجہاں یہ دونوں متاثرہ جانبرنہ ہوپائے اورزخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑگئے۔

Leave A Comment