اوکاڑہ : جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں 25 ملزمان کو گرفتار
<p style="text-align: justify;">اوکاڑہ(وحید انصاری) 24 گھنٹوں کے دوران جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھرپور کارروائیاں کرتے ہوئے 11 اشتہاری مجرمان سمیت 25 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق کاروائیوں کے دوران 6 ٹارگٹڈ آفینڈرز اور 2 عدالتی مفرور بھی قانون کی گرفت میں آئے۔</p> <p style="text-align: justify;"> منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران 5 ملزمان گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 1050 گرام چرس، 60 لیٹر شراب اور 18 گرام آئس برآمد کرلی گئی۔</p> <p style="text-align: justify;">غیر قانونی اسلحہ رکھنے والے ایک ملزم کو بھی گرفتار کرکے اسلحہ قبضہ میں لے لیا گیا۔</p> <p style="text-align: justify;">پولیس حکام کا کہنا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر، اشتہاری و عدالتی مفرور ملزمان اور منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں بلاامتیاز جاری ہیں، جبکہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ اور امن و امان کے قیام کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔</p>
Leave A Comment