اوکاڑہ:کیڈٹ کالج میں یومِ والدین کی پروقار تقریب
<p style="text-align: justify;">اوکاڑہ( وحید انصاری ) کیڈٹ کالج اوکاڑہ میں سالانہ یومِ والدین 2026 کی پروقار تقریب منعقد ہوئی، جس کے مہمانِ خصوصی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ اینڈ فنانس ساہیوال ڈویژن شفیق احمد ڈوگر تھے۔ پرنسپل پروفیسر عامر رؤف نے گھڑسوار دستے کے ہمراہ مہمانِ خصوصی کا استقبال کیا۔ تقریب میں کیڈٹس نے پریڈ، پی ٹی، کراٹے، جمناسٹک اور گھڑسواری کے شاندار مظاہرے پیش کیے، جبکہ سائنسی، فنی و تخلیقی نمائش بھی منعقد کی گئی۔ مہمانِ خصوصی نے نمایاں کارکردگی دکھانے والے کیڈٹس، اساتذہ اور ہاؤس ماسٹرز میں نقد انعامات و تعریفی اسناد تقسیم کیں۔ شفیق احمد ڈوگر نے کیڈٹس کی صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے تعلیم، تربیت اور کردار سازی کو قومی ترقی کی بنیاد قرار دیا اور ساہیوال بورڈ میں بہترین نتائج پر کالج انتظامیہ، اساتذہ اور کیڈٹس کو مبارکباد دی۔</p>
Leave A Comment