جہانگیر بدر پیپلز پارٹی کا درخشندہ باب، ضیاء آمریت کے خلاف جرأت و استقامت کی علامت بن کر کھڑے رہے، جاوید اکبر ڈھلوں، محمود الحسن
<p style="text-align: justify;">ڈویژنل صدر پاکستان پیپلز پارٹی و سابق رکن پنجاب اسمبلی انجینئر جاوید اکبر ڈھلوں اور ڈویژنل ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات محمود الحسن نے کہا ہے کہ جہانگیر بدر پاکستان پیپلز پارٹی کی تاریخ کا ایک درخشندہ باب ہیں، جنہوں نے اپنی پوری سیاسی زندگی پارٹی نظریات، جمہوریت اور عوامی حقوق کے لیے جدوجہد کرتے ہوئے گزاری۔ وہ ضیاء آمریت کے دور میں جرأت، استقامت اور مزاحمت کی علامت بن کر کھڑے رہے اور آمریت کے خلاف ڈٹ کر مقابلہ کیا۔</p> <p style="text-align: justify;"><br />جہانگیر بدر کی دسویں برسی کے موقع پر اپنے مشترکہ بیان میں انہوں نے کہا کہ جہانگیر بدر نے قید و بند کی صعوبتیں اور بے شمار مشکلات برداشت کرنے کے باوجود اپنے نظریاتی مؤقف پر سمجھوتہ نہیں کیا۔ انہوں نے پارٹی کارکنوں کے ساتھ ہمیشہ قریبی رابطہ رکھا اور ہر سطح پر کارکنوں کی حوصلہ افزائی کرتے رہے۔ وہ پارٹی کے نظریات اور فلسفہ بھٹو پر گہری دسترس رکھتے تھے اور اپنی عملی جدوجہد، قربانیوں اور ثابت قدمی سے ان نظریات کی ترجمانی کرتے رہے۔انہوں نے مزید کہا کہ جہانگیر بدر محض ایک سیاسی رہنما نہیں بلکہ کارکنوں سے محبت، وفاداری اور نظریاتی وابستگی کی ایک ایسی مثال تھے جو آج بھی پیپلز پارٹی کے پرانے کارکنوں کے دلوں میں زندہ ہے۔ ان کی سیاسی جدوجہد اور جمہوریت کے لیے دی جانے والی قربانیاں پارٹی کی تاریخ کا ناقابل فراموش حصہ ہیں۔ جہانگیر بدر جیسے نظریاتی کارکن اور رہنما ہمیشہ تاریخ میں یاد رکھے جائیں گے۔</p>
Leave A Comment