تازہ ترین

رحیم یار خان (بیورو رپورٹ) ڈویژنل صدر کسان اتحاد چودھری عبدالصمد نے کہا ہے کہ حکومت کسانوں کو معاشی تباہی سے بچانے کے لیے فوری اقدامات کرے، گنے کا کم از کم نرخ 700 روپے فی من مقرر کرکے شوگر ملز فوری چلائی جائیں، بصورت دیگر کسان اتحاد کسانوں کے ہمراہ 22 نومبر کو رحیم یار خان سمیت ملک بھر سے اسلام آباد کی جانب مارچ کرے گا اور مطالبات کی منظوری تک دھرنا دے گا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلعی صدر جام غلام حسین اندھڑ، ضلعی جنرل سیکرٹری زاہد شریف مہار، تحصیل صدر چودھری منور سلیم اور دیگر عہدیداران کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ کسان اتحاد رہنماؤں نے کہا کہ گنے کی فصل تیار ہو چکی ہے لیکن تاحال نہ شوگر ملز نے کرشنگ سیزن کا آغاز کیا ہے اور نہ ہی حکومت کی جانب سے گنے کا سرکاری نرخ مقرر کیا گیا ہے، ڈیزل، کھاد اور دیگر زرعی مداخل کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کے پیش نظر گنے کا نرخ کم از کم 700 روپے فی من مقرر کیا جائے تاکہ کسانوں کو ان کی محنت کا جائز معاوضہ مل سکے۔

کسان اتحاد عہدیداران نے مزید کہا کہ کسانوں سے 3300 روپے فی من خریدی جانے والی گندم آج مارکیٹ میں پانچ ہزار روپے سے زائد فی من فروخت ہو رہی ہے، جو کسانوں کے ساتھ معاشی ناانصافی کی واضح مثال ہے۔  چودھری عبدالصمد نے کہا کہ گندم کی کاشت کا سیزن قریب آتے ہی یوریا کھاد کا بحران پیدا ہو گیا ہے اور کسانوں کو کھاد بلیک میں مہنگے داموں خریدنے پر مجبور ہیں۔

Leave A Comment