تازہ ترین

<p style="text-align: justify;">رحیم یارخان(بیورو رپورٹ ) بم کی اطلاع پرمسافرٹرین خیبر میل ایکسپریس روک دی گئی&lsquo; بم ڈسپوزل اسکوارڈ اورسیکورٹی اداروں کی فوری کارروائی&lsquo;مسافروں کو ٹرین سے اتارسرچ آپریشن&lsquo;سکیورٹی اداروں کی جانب سے ٹرین کی مکمل چیکنگ کے بعد بم کی اطلاع جھوٹی ثابت&lsquo; بم ڈسپوزل اسکواڈ کی جانب سے کلیئرنس ملنے کے بعد ٹرین کو منزل کی جانب روانہ کردیاگیا۔</p> <p style="text-align: justify;">کراچی سے پشاور جانیوالی مسافر ٹرین خیبر میل ایکسپریس میں بم نصب ہونے کی اطلاع موصول ہونے پر خان پور ریلوے اسٹیشن پر ٹرین کو روک لیا گیا جبکہ سکیورٹی خدشات کے پیش نظر ٹرین میں سوار تمام مسافروں کو بحفاظت اتار لیا گیا۔پولیس ذرائع کے مطابق خیبر میل ایکسپریس میں بم نصب ہونے کی اطلاع موصول ہوئی تھی جس کے بعد فوری طور پر ٹرین کو خان پور ریلوے اسٹیشن پر روک کر سکیورٹی اقدامات شروع کر دیے گئے۔</p> <p style="text-align: justify;">واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور ریلوے اسٹیشن پر سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی۔حکام کی جانب سے احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے ٹرین کو مسافروں سے خالی کروا لیا گیا تاکہ کسی بھی ممکنہ ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔ اس دوران ریلوے اسٹیشن پر سکیورٹی کے انتظامات مزید سخت کر دیے گئے۔ڈی ایس پی کے مطابق بم ڈسپوزل اسکواڈ کے موقع پر پہنچنے کے بعد خیبر میل ایکسپریس کی مکمل سرچنگ کا عمل شروع کردیاگیاتھا تاکہ ٹرین میں کسی مشتبہ چیز یا دھماکا خیز مواد کی موجودگی کا پتا چلایا جا سکے۔</p> <p style="text-align: justify;">&nbsp;بم ڈسپوزل اسکوارڈ اور سیکورٹی اداروں کی جانب سے سکیورٹی اداروں کی جانب سے ٹرین کی مکمل چیکنگ کرتے ہوئے ٹرین کی تمام متعلقہ بوگیوں کی مکمل تلاشی لی گئی۔سرچ آپریشن کے دوران ٹرین سے کوئی بم یا مشکوک مواد برآمد نہیں ہوا اور بم کی اطلاع جھوٹی ثابت ہوئی جس پر بم ڈسپوزل اسکواڈ کی جانب سے کلیئرنس ملنے کے بعد ٹرین کو منزل کی جانب روانہ کردیاگیا۔واقعے کے باعث خان پور ریلوے اسٹیشن پر غیر معمولی سکیورٹی انتظامات دیکھنے میں آ ئے جبکہ پولیس اور متعلقہ ادارے صورتحال کی نگرانی کر تے رہے۔</p>

Leave A Comment