تازہ ترین

 پولیس نے کامیاب کارروائیاں کرتے ہوئے دو مختلف نقب زن گینگز کے پانچ ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ تھانہ سٹی دیپالپور پولیس نے کارروائی کے دوران ملزمان مزمل، علی شان اور ثناء اللہ کو گرفتار کیا جبکہ تھانہ حجرہ شاہ مقیم پولیس نے اللہ دتہ اور انتظار کو حراست میں لے لیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضہ سے مجموعی طور پر 32 لاکھ روپے مالیت کا مال مسروقہ برآمد کیا گیا۔ تھانہ حجرہ شاہ مقیم کے ملزمان سے 5 لاکھ روپے نقدی، ایک بھینس، تین بکریاں اور دو موبائل فونز برآمد ہوئے، جبکہ سٹی دیپالپور کے ملزمان سے 18 لاکھ روپے مالیت کا سامان برآمد کیا گیا۔ ابتدائی تفتیش میں ملزمان نے نقب زنی کی 27 وارداتوں کا انکشاف کیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف مزید تفتیش جاری ہے اور انکشافات کی روشنی میں مزید گرفتاریاں بھی متوقع ہیں۔

Leave A Comment

Advertisement