تازہ ترین

 تھانہ اوکاڑہ کینٹ پولیس نے انسدادِ منشیات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ایک پک اپ سوار منشیات فروش کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے بھاری مقدار میں چرس برآمد کر لی۔ تھانہ اوکاڑہ کینٹ پولیس نے دوران گشت ایک مشکوک پک اپ نمبری CAQ-1968 کو روک کر تلاشی لی۔ گاڑی جڑانوالہ کا رہائشی اعجاز علی چلا رہا تھا۔ پولیس نے ڈرائیونگ سیٹ کے نیچے سے 2200 گرام وزنی چرس کے دو پیکٹ برآمد کر کے ملزم کو موقع پر گرفتار کر لیا جبکہ پک اپ گاڑی کو بھی قبضہ میں لے لیا گیا۔ پولیس نے ملزم کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے

Leave A Comment

Advertisement