تازہ ترین

 تھانہ ستگھرہ کے علاقہ پل خالصہ پر پولیس مقابلہ میں ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار ڈاکو کی شناخت سمیع عرف کاکا کے نام سے ہوئی. جو ڈکیتی و سرقہ جیسے 23 سنگین جرائم میں ملوث نکلا گرفتار ڈاکو سے چھینی گئی موٹر سائیکل اور اسلحہ برآمد تین مسلح ڈاکوؤں نے شہری رمضان سے موٹر سائیکل چھین کر فرار ہو رہے تھے واردات کی اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او تھانہ ستگھرہ اور انکی ٹیم نے ڈاکووں کا تعاقب کیا ڈاکووں نے پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کردی پولیس نے بھی حفاظت خود اختیاری کے تحت جوابی فائرنگ کی کراس فائرنگ کے نتیجہ میں ایک ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ، دو فرار ہو گئے .فرار ڈاکووں کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے

Leave A Comment

Advertisement