اوکاڑہ: دریائے راوی سے ملنے والی خاتون کے اندھے قتل کا معمہ حل
تھانہ چوچک کے علاقہ ٹبی صلابت کے قریب دریائے راوی سے ایک ماہ قبل ملنے والی نامعلوم خاتون کی لاش کے اندھے قتل کا معمہ پولیس نے حل کر لیا۔ مقتولہ کی شناخت سنبل شہزادی کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس نے قتل میں ملوث مقتولہ کے باپ محمد حسین اور اس کے ساتھی شیر علی کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان نے ابتدائی تفتیش میں پسند کی شادی پر رنجش کے باعث قتل کا اعتراف کر لیا۔پسند کی شادی کرنے کے رنج پر سگے باپ نے ساتھی سے مل کر قتل کیا اور نعش دریائے راوی میں پھینک دی تھی.باپ سمیت دو ملزم گرفتار, اعتراف جرم کرلیا.
Leave A Comment