تازہ ترین

عدالت نے تھانہ چوچک کے ایک منشیات کے مقدمہ کا فیصلہ سناتے ہوے مجرم  کو 20 سال قید اور 8 لاکھ روپے جرمانہ کا حکم سنایا . استغاثہ کے مطابق پولیس تھانہ چوچک نے چک نمبر3/GD قبرستان میں جھاڑیوں میں چھپے منشیات فروش خادم حسین کو قابو کر کے اس کے قبضہ سے 10 کلو 20 گرام چرس برآمد کی تھی ملزم کے خلاف امتناع منشیات ایکٹ کی دفعہ کے تحت مقدمہ نمبر 350/25 درج کیا تھا .پولیس نے میرٹ پر تفشیش کرکے ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت میں پیش کیا .عدالت نے مقدمہ کی سماعت کرتے ہوے استغاثہ سچ ثابت ہونے کی بناء پر مجرم خادم حسین کو 20سال قید اور 8 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا کا حکم سنایا . جرمانہ کی عدم ادائیگی پر مزید 6 ماہ قید بھگتنا ہوگی .

Leave A Comment

Advertisement