اوکاڑہ : ڈی سی اور ڈی پی او ڈسٹرکٹ ہسپتال میں زیر علاج مریضوں اور ڈیوٹی پر مامور عملے سے عید ملنے پہنچ گئے
عید کے روز جہاں عوام خوشیاں سمیٹنے میں مصروف تو دوسری طرف ڈی سی اور ڈی پی او ڈسٹرکٹ ہسپتال میں زیر علاج مریضوں اور ڈیوٹی پر مامور عملے سے عید ملنے پہنچ گئے. اعلی ضلعی افسران کو اپنے درمیان پا کر مریضوں کےچہرے خوشی سے کھل گئے ضلعی سربراہان نے زیر علاج مریضوں کی عیادت کی اور عید کی مبارکباد دی، افسران کی جانب سے مریضوں میں مٹھائی اور تحائف تقسیم کیے گئے اور ڈیوٹی پر موجود طبی عملے کی حوصلہ افزائی کی عیدی اور کھانا بھی تقسیم کیا.
ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او نے کمپنی پارک میں نماز عید کے مرکزی اجتماع میں سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ بھی لیا، اس موقع پر دونوں افسران نے کمپنی پارک میں نمازیوں کے ساتھ آئے بچوں میں عیدی بھی تقسیم کی، ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید نے کہا کہ عیدالفطر اہل اسلام کے لیے خوشیوں کا پیغام ہے،انسانیت کی خدمت ہی اصل عید ہے، انہوں نے کہا کہ عید کی اصل خوشی بیماری اور ڈیوٹی کے باعث اپنوں سے دور لوگوں کو اپنی خوشیوں میں شامل کرنا ہے، ضلعی انتظامیہ اور پولیس عیدالفطر کے موقع پر عوامی خدمت کے لیے کوشاں رہی، ڈی پی او ڈاکٹر اسد اعجاز ملہی نے کہا کہ عید کے موقع پر ضلع بھر میں سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے
Leave A Comment