تازہ ترین

 عدالت نے ڈرگ ڈیلر کو 20 سال قید اور 8 لاکھ  روپے جرمانہ کی سزا سنا دی.
استغاثہ کے مطابق پولیس تھانہ سٹی رینالہ خورد نے مارچ 2025 میں رینالہ بائی پاس سے ایک بڑے ڈرگ ڈیلر عثمان عرف رشید سکنہ نین والا ضلع قصور کو گرفتار کر کے 11کلو چرس برآمد کی تھی. جس کے خلاف مقدمہ نمبر 298/25 درج کیا تھا. تفشیشی افسر نے میرٹ پر تفشیش کر کے ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت میں پیش کیا تھا

مقدمہ کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج رینالہ خورد کی عدالت میں زیر سماعت رہی . عدالت نے استغاثہ سچ ثابت ہونے کی بناء پر مجرم کو 20سال قید اور 8 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا کا حکم سنادیا .جرمانہ کی عدم ادائیگی پر مجرم کو مزید 6 ماہ سزا بھگتنا ہو گی.

Leave A Comment

Advertisement