تازہ ترین

تھانہ حجرہ شاہ مقیم کے علاقہ شریں بتھنہ میں ٹریفک حادثے کے نتیجے میں 75 سالہ بزرگ شہری جاں بحق ہو گیا۔ میاں خاں نامی بزرگ شخص  کو تیز رفتار ٹرک نے انہیں ٹکر مار دی جس کے باعث وہ موقع پر ہی دم توڑ گئے۔حادثے کے بعد ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا تھا تاہم پولیس نے بروقت اور مؤثر کارروائی کرتے ہوئے ملزم ندیم کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے


Leave A Comment

Advertisement