اوکاڑہ :ڈی پی او اوکاڑہ ڈاکٹر اسد اعجاز ملہی کی زیرِ صدارت کمیونٹی لائیزون ہال میں SSOIU تفتیشی افسران اور وکٹم سپورٹ آفیسرز کا خصوصی اجلاس
ڈاکٹر اسد اعجاز ملہی کی زیرِ صدارت کمیونٹی لائیزون ہال میں SSOIU تفتیشی افسران اور وکٹم سپورٹ آفیسرز کا خصوصی اجلاس منعقد ہوا جس میں خواتین کے تحفظ اور بروقت انصاف کی فراہمی سے متعلق اہم ہدایات جاری کی گئیں۔ ڈی پی او نے ہدایت کی کہ جسمانی تشدد، ہراسگی گھریلو جھگڑا، ریپ، تیزاب گردی، عریاں تصاویر کے ذریعے بلیک میلنگ، وراثتی زمین سے محرومی اور خواتین کے استحصال جیسے واقعات کی اطلاع ملتے ہی فوری رسپانس دیا جائے اور متاثرہ خاتون کی موقع پر پہنچ کر داد رسی یقینی بنائی جائے۔اجلاس میں ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن کے مؤثر استعمال پر بھی زور دیا گیا۔ خواتین 15 کال، ویمن سیفٹی ایپ کے لائیو چیٹ اور ویڈیو کال فیچرز کے ذریعے باآسانی رابطہ کر سکتی ہیں
Leave A Comment