اوکاڑہ : پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائی، 30 من مردہ مرغیاں تلف، ملاوٹی مصالحہ جات برآمد
پنجاب فوڈ اتھارٹی نے صحت دشمن عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے چک نمبر 52/3R سے مردہ مرغیوں سے بھرا لوڈر رکشہ پکڑ لیا اور ایک گھر میں قائم غیر قانونی مصالحہ چکی پر چھاپہ مارا۔ فوڈ سیفٹی ٹیم نے کارروائی کے دوران 30 من مردہ مرغیاں تلف جبکہ ایک من سے زائد ملاوٹی مصالحہ جات ضبط کر لیے۔ زرائع کے مطابق فوڈ سیفٹی ٹیم نے رکشہ اور دیگر سامان پولیس کے حوالے کر دیا جبکہ مردہ مرغیوں کے سپلائر اور مصالحہ چکی کے مالک کے خلاف تھانہ کینٹ میں مقدمات درج کر لیے گئے۔
Leave A Comment