تازہ ترین

 زیادتی کے مقدمہ میں مطلوب ملزم گرفتاری کے دوران اپنے ہی پسٹل سے زخمی ہو گیا جسے پولیس نے حراست میں لے کر ہسپتال منتقل کر دیا۔  تھانہ شاہبھور میں دو روز قبل ایک کم عمر بچی سے مبینہ زیادتی کے الزام میں ملزم کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ پولیس جب ملزم کی گرفتاری کے لیے پہنچی تو وہ اہلکاروں کو دیکھتے ہی فرار ہونے لگا۔ فرار کے دوران ملزم نے ایک کھال پر سے چھلانگ لگائی جس کے نتیجے میں اس کے نیفے میں رکھا پسٹل اچانک چل گیا اور وہ شدید زخمی ہو کر زمین پر گر پڑا۔ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے زخمی ملزم کو گرفتار کر کے ہسپتال منتقل کر دیا

Leave A Comment

Advertisement